5 مئی 2014 - 12:19
عالمی برادری کا ایران کے اعتدال پسند اور تعمیری جذبہ کا استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے ایران کے اعتدال پسند اور تعمیری جذبہ کا استقبال کیا ہے۔

ابنا: روپرٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے یورپی وزراء خارجہ اور وفود نیز دیگر ممالک کے اعلی حکام کے تہران کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری نے ایران کے اعتدال پسند اور تعمیری  جذبہ کا استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران تعمیری اور صاف و شفاف  مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور ملکی و قومی مفادات کی تحفظ کے ساتھ عالمی برادری کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری رکھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حقوق اور عزت پر کسی قسم کا کوئي سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو ایرانی قوم کے حقوق پامال کرنے کی اجازت دی جائے گی

.....

/169