5 مئی 2014 - 10:42
عراق، نوری المالکی کی حکومت کے خلاف سعودی عرب کی سازش

عراق کی موجودہ حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، عراق میں اس بات کوشش کررہی ہے کہ نوری المالکی کی حکومت دوبارہ تشکیل نہ پاسکے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کی گورننگ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سعد المطلبی نے، جو عراق کے موجودہ حکمراں اتحاد کے ایک رہنما بھی ہیں، بغداد میں فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت عراق کے خلاف سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی سازشوں کا سلسلہ، بدستور جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، عراق کے بعض سیاسی دھڑوں میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اتحاد قانون کی دوبارہ حکومت کے قیام کی راہ میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہا ہے۔المطلبی کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ عراق کے بیشتر حکام، ہمیشہ اس بات کا دعوی کرتے رہے ہیں کہ سعودی عرب، عراق کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک بیان میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عراق کی حکومت اور عوام سے دشمنی برتنا بند کردے۔ انھوں نے کہا تھا کہ بغداد، سعودی عرب سمیت علاقے کے تمام ملکوں کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں، تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

.......

/169

لیبلز