4 مئی 2014 - 20:01
یمن میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، ۷۰ افراد ہلاک

یمن سے 70 مسلح افراد کے مارے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے ملک کے صوبے شبوہ میں مسلح باغیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر رکھا ہے۔ منگل سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں یمنی فوج کے بھی چوبیس افراد مارے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں مسلح گروہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ باغیوں کے خلاف اس آپریشن میں یمنی فضائیہ کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ یمنی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ستر فیصد مسلح دہشتگردوں کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے اور یمن کے جنوبی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کی عوام نے حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲