4 مئی 2014 - 12:01
18 مئی کو اسکردو میں عظیم الشان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کا انعقاد

بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں خصوصی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

ابنا: 18مئی 2014ء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان " بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" کا انعقاد یادگار شہداء اسکردو پر کیا جائے گا۔ اسکردو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملک بھر کی برجستہ شخصیات شرکت کریں گی، ان میں 23 اہل سنت تنظیموں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، تحریک منہاج القرآن پاکستان کی سپریم کونسل کے صدر اور معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر طاہر القادی کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسن محی الدین اور وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان، سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی شرکت کریں گے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما جن میں علامہ محمد امین شہیدی، سید مبارک موسوی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ عبدالخالق اسدی اور ناصر عباس شیرازی شامل ہیں۔ "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں خصوصی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

.......

/169