4 مئی 2014 - 09:38
عراق میں دس زائرین کی شہادت

شمالی عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں دس عراقی شیعہ زائرین شہید ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق عراقی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں نے ہفتے کو شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں شیعہ زائرین پر حملہ کردیا جس میں آٹھ زائرین شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔مسلح دہشتگردوں نے شہر بلد میں بھی شیعہ زائرین کے قافلے پر حملہ کرکے ایک زائر کو شہید اور پانچ دیگر کو زخمی کودیا۔عراقی پولیس کے مطابق سامرا میں ہی دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں پر حملہ کرکے ایک زائر کو شہید اور نو دیگر کو زخمی کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ شیعہ زائرین، آسمان امامت و ولایت کے دسوین درخشاں ستارے حضرت امام علی النقی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مراسم میں شرکت کیلئے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے صدر مقام سامرا جارہے تھے۔

.......

/169