4 مئی 2014 - 08:33
ایران کے وزیر داخلہ کا دورۂ پاکستان

پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی، عنقریب اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

ابنا: پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی، عنقریب اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔انھوں نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے وزیر داخلہ کا دورۂ اسلام آباد پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی کی دعوت پر انجام پائے گا اور اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی، اپنے دو روزہ دورۂ ایران میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور اسی طرح خارجہ نیز قومی سلامتی کے امور  میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے۔

.......

/169