ابنا: ایران کے وزیر ارشاد جناب علی جنتی نے آج تہران میں منعقدہ کتاب کی بین الاقوامی نمائش میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس نمائشگاہ میں خلیج فارس کے عنوان سے ایک اسٹال مختص کیا گيا ہے جو اپنی نوعیت کا نیا اقدام شمار ہوتا ہے۔ جناب جنتی نے اس اسٹال کے لگائے جانے کا مقصد، خلیج فارس کے علاقے سے لوگوں میں آشنائی پیدا کرنا قرار دیا۔ خلیج فارس کی تاریخ کے نقشوں میں، کہ جن میں سے بعض 500 سال قدیم ہيں، خلیج فارس کا نام مختلف زبانوں میں لکھا ہوا ہے۔وزیر ثقافت نے کہا کہ خلیج فارس کے خلاف ساحلی ملکوں اور بیرون ملک میں بھی کوششیں انجام پارہی ہیں تاکہ علاقے کی قوموں پر جعلی ناموں کو مسلط کریں ایسے میں تہران کی کتاب کی نمائش میں خلیج فارس کا اسٹال قائم کیاجانا انتہائي شائستہ اور اہمیت کا حامل اقدام ہے۔
.......
/169