3 مئی 2014 - 12:18
افغانستان میں سانحہ، ایران کا اظہار افسوس

دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے دردناک حادثے کے شکار افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے افغانستان کے صوبے بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے دردناک حادثے کے شکار افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج ایک بیان میں پڑوسی اور دوست ملک، افغانستان میں پیش آنے والے اس سانحے پر، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے، ایران کی حکومت اور قوم کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

.......

/169

لیبلز