ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عراق کی حکومت اور عوام کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مبارک باد پیش کی گئي ہے اور اس امید کا اظہار کیا گيا ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں عراق میں جمہوریت مضبوط ہوگی اور عراق کی سیاسی جماعتوں اور ملت کے درمیان اتحاد کا جذبہ زیادہ قوی ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں عراقی عوام کی کامیابی کی آرزو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ تیسرے پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں عوامی حکومت کی تشکیل کے ساتھ عراق، تیزی سے ترقی کرے گا اور عراق اور خطے میں دہشتگرد گروہ، زیادہ سے زیادہ تنہائی کا شکار ہوجائيں گے۔واضح رہے کہ کل عراق میں تیسرے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ عراق کے الیکش کمیشن کے مطابق انتخابات کا ٹرن آؤٹ باسٹھ فیصد رہا۔
.......
/169