ابنا: کراچی میں امن و امان کی صورتحال بدستور خراب، گذشتہ ماہ 177 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ محکمہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اپریل کے دوران بم دھماکوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں 177 افراد جاں بحق ہوئے، گذشتہ ماہ کے پہلے ہفتے میں 28 افراد کو قتل کیا گیا، دوسرے ہفتے میں 47 افراد مارے گئے، تیسرے ہفتے میں 31 ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ چوتھے اور آخری ہفتے میں 71 افراد کو قتل کیا گیا، گذشتہ ماہ ہونے والی ہلاکتوں میں سے55 کا تعلق مکتب تشیع سے ہے، جس میں ڈاکٹرز، وکلا اور علما سمیت شیعہ ملسلمان شامل ہیں۔ اگرچہ شہر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلیمن، شیعہ علما کونسل، جعفریہ الائنس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے سخت مذمت بھی کی گئی، تاہم شیعہ نسل کشی میں کوئی کمی نہیں آسکی۔
.......
/169