ابنا: ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ کے دن احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے حملہ کردیا جس میں ایک شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بدھ کے روز عام انتخابات کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے موقع پر بعض علاقوں منجملہ سری نگر اور بڈگام میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔واضح رہے کہ کشمیری گروہوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شرکت کے حوالے سے کشمیریوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی تاہم حکومت ہندوستان کا دعوی ہے کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں نمایاں طور پر شرکت کی ہے۔
.......
/169