اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں نے جنوب لبنان میں واقع شہر نبطیہ کے ٹاون امام حسین(ع) میں حزب اللہ کے اس مجاہد شہید کا جلوس جنازہ نکالا جو شام میں حرم حضرت زینب(س) کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا۔
’’عباس سمیر طقش‘‘ کنیت ابوالفضل کے تشییع جنازہ کے مراسم امام حسین (ع) ٹاون میں ان کے گھر کے سامنے سے شروع ہوئے اور شہر نبطیہ کے قبرستان شہدا میں اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس جنازہ کے دوران ’’لبیک یا زینب(س) ‘‘ لبیک یا حسین (ع) ‘‘ اور لبیک یا نصر اللہ کے نعرے بلند کئے گئے۔ تشییع جنازہ کے مراسم میں حزب اللہ کی اہم شخصیات، سیاسی رہنماوں اور علماء کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔



















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
