30 اپریل 2014 - 11:21
لیبیا، پارلیمنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، وزیر اعظم کے انتخاب کی کارروائی معطل

لیبیا کے پارلیمنٹ پر مسلح افراد کے حملے کے بعد ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ایوان میں جاری ووٹنگ کی کارروائی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ابنا: لیبیائی سیکورٹی اہکاروں کے مطابق، منگل کو مسلح افراد طرابلس میں واقع لیبیا کی ’جنرل نیشنل کانگریس‘ کی عمارت کے اندر داخل ہوئے اور گولیاں چلائیں، فائرنگ کے اس واقع میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، مسلح حملہ آوروں کا تعلق وزارت عظمی کے ناکام امیدواروں سے تھا۔

جنرل نیشنل کانگریس میں عبداللہ الثانی کے متبادل کے چناؤ کے لیے ووٹنگ جاری تھی جو گذشتہ ماہ مستعفی ہوگئے تھے۔

وزارت عظمی کے لیے دو امیدواروں احمد ماطق اور پروفیسر عمر العاسی کے  درمیان مقابلہ تھا۔

یاد رہے کہ سنہ 2011میں معمر قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد سے، اس ملک میں مسلح گروہ کافی طاقتور ہو چکے ہیں، اور انہوں نے متعدد علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے، خاص طور پر ان مسلح گروہوں نے مشرقی لیبیا میں اہم بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

.......

/169