اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ کے مطابق علمائے بحرین کونسل کے سربراہ نے مسجد ’’صعصعہ بن صوحان‘‘ پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قبائلی تعصب کا نتیجہ اور اسلامی مقدسات کی توہین قرار دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام مجید مشعل نے کہا کہ یہ مسجد اب تک دو بار تشدد کا نشانہ بن چکی ہے اور حکومت نے تاھم نہ ہی مجرمین کی نشاندہی کی ہے اور نہ اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے اس مسجد پر حملے کو بحرین کی تاریخی میراث پر حملہ قرار دیتے ہوئے تاکید کہ اس مسجد کی تاریخ ۱۳ سو سال پرانی ہے۔
علمائے بحرین کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ اس مسجد پر دوسری مرتبہ کیا گیا حملہ اس مقدس مقام کو بالکل نابود کر دینے کے مترادف ہے جس کی ہم شدت سے مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲