28 اپریل 2014 - 17:16
عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کے ابتدائی نتائج پر شدید تنقید کر دی

افغانستان کے نامزد صدارتی امیدوار "عبداللہ عبداللہ" نے انتخابات کے ابتدائی نتائج اور ووٹوں کی گنتی کے عمل پر شدید تنقید کی ہے۔

ابنا: "عبداللہ عبداللہ" نے ملکی و غیرملکی نامہ نگاروں کی موجودگی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض غیرقانونی اقدامات منجملہ ھرات کے ووٹوں کو باطل قرار دیا جانا، منظم دھاندلی کی علامت ہے۔ افغانستان کے نامزد صدارتی امیدوار نے حالیہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی کہ ان انتخابات میں افغان عوام خاص طور سے خواتین کی تمام تر سیکورٹی مسائل کے باوجود وسیع پیمانے پر شرکت نے افغانستان میں انتہاپسندی، دھشتگردی گردی اور تشدد کو مسترد کردیا ہے۔ "عبداللہ عبداللہ" نے کہا کہ وہ افغانستان کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے ووٹوں کی حفاظت کی جائے گی، کیونکہ وہ نہایت ہی دشوار حالات میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچے تھے۔واضح رہے کہ "عبداللہ عبداللہ" 9 ۔ 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ہیں، اور انتخابات دوسرے مرحلے میں چلے گئے ہیں۔

.......

/169

لیبلز