ابنا: فلسطین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ "محمودعباس " نے رام اللہ میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی سنٹرل کو نسل کی چھبیسویں نشست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی نئی حکومت کہ جو فتح اورحماس کے قومی امن سمجھوتے کی بنا پرعنقریب تشکیل دی جائے گی،تمام بین الاقوامی سمجھوتوں کوتسلیم کرے گی۔
عباس نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کےساتھ فائنل سمجھوتے کے بارے ریفرنڈم کروانا چاہیے اورتمام فلسطینیوں کے ریفرنڈم کے بعد اس سمجھوتے پردستخط کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اورہمارے لیے یہودی حکومت کوتسلیم کرنا ممکن نہیں ہے کہ جو پناہ گزینوں کی واپسی کوتسلیم نہیں کرتی ہے۔
عباس نے مزید کہا ہے کہ امن مذاکرات کی شکست کی تمام ترذمہ داری بنجمن نیتن ہاہو پرعائد ہوتی ہے کہ جونومہینے پہلے امریکی وزیر خارجہ"جان کیری" کی نگرانی میں کیے گئے تھے۔
فلسطین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اوریہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کوبند کرنے کی بنا پرصہیونی ریاست سے امن مذاکرت انجام دیے جاسکتے ہیں۔
.......
/169