ابنا: شامي فوج نے ملک کے جنوبي شہر مليحہ ميں کاروائي کرکے دہشت گردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں کو تباہ کرديا جس کے دوران متعدد دہشت گرد بھي ہلاک ہوگئے -
شامي فوج نے دہشت گردوں کي ايک سرنگ کو بھي جو دمشق کے مضافاتي علاقے جوبر ميں تھي منہدم کرديا اور اس کاروائي ميں بھي کئي دہشت گرد مارے گئے -
شامي فوج نے حمص کے قديمي علاقوں ميں اپني پيشقدمي کا سلسلہ جاري رکھا ہے اور لاذقيہ کے اطراف ميں بھي اس نے دہشت گردوں کے مقابلے ميں پيشقدمي کي ہے -
شامي فوج حمص شہر کے مضافاتي علاقوں ميں پيشقدمي کرتے ہوئے کوشش کررہي ہے کہ ان علاقوں کو ايک دوسرے سے کاٹ دے تا کہ مسلح دہشت گرد ايک جگہ جمع نہ ہوسکيں -
دوسري جانب دہشت گردوں نے شمالي شہر حلب کے قديمي علاقوں کے رہائشي علاقوں پر مارٹرگولوں سے حملہ کرکے کم سے کم پينتيس عام شہريوں کو ہلاک اور اسي ّ سے زائد ديگر کو زخمي کرديا ہے -
.......
/169