28 اپریل 2014 - 16:22
آل خليفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجي مظاہرہ

بحريني عوام نے ايک بارپھر آل خليفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا ہے -

 

 

ابنا: بحرين کے مختلف شہروں منجملہ جد حفص، سترہ اورايکر ميں بحريني عوام نے ظالم شاہي حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کرکے ستائيس سالہ ابو العزيزالعبار نامي  اپنےايک ساتھي کا جنازہ حکومت سے حوالے کرنے کو کہا جو گيارہ دن قبل زخموں کي تاب نہ لاکر منامہ ميں شہيد ہوگيا -

پرامن مظاہرين پر بحريني حکومت کے کارندوں نے حملہ کرکے متعدد مظاہرين کو زخمي کرديا -

شہيد ہونے والا ستائيس سالہ بحريني نوجوان سيکورٹي فورس کےاہلکاروں کے حملے ميں بري طرح زخمي ہوکر کوما ميں چلاگيا تھا جس کے بعد اس کي موت ہوگئي - 

بحرين کے انساني حقوق کے مرکز نے کہا ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان پر براہ راست فائرنگ کي اور  آنسوگيس کا استعمال کيا تھا -

بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران اب تک ڈيڑھ سو سے زائد بحريني شہري آل خليفہ حکومت کے کارندوں اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں شہيد ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے جن ميں سياسي رہنما انساني حقوق کے کارکن اور ڈاکٹر نرسيں اور کھلاڑي سبھي شامل ہيں-

.......

/169