ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے فرانس کی سینٹ کے، مالی امور کے کمیشن کے سربراہ فلیپ مارینی سے گفتگو میں، جو فرانس کے ایک پارلیمانی وفد کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں، ایران اور فرانس کے دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران اور پیرس کے تعلقات اپنے حقیقی مقام و سطح پر پہنچ جائیں گے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین میں فرانس کے مقام و پوزیشن کے پیش نظر پیرس، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے، تہران کا جوہری پروگرام پرامن ہونے پر ایکبار پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اپنے اس پروگرام کے بارے میں مقابل فریق کی ہر قسم کی تشویش اور شک و شبہ دور کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران، سیاسی عزم و ارادے کےساتھ مذاکرات میں شامل ہوا ہے اور امید ہے کہ مقابل فریق بھی ایسے ہی عزم و ارادے کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ اس ملاقات میں فرانس کی سینٹ کے، مالی امور کے کے کمیشن کے سربراہ فلیپ مارینی نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جنیوا کے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران اور پیرس کے تعلقات تمام شعبوں میں فروغ پائیں گے۔
.......
/169