28 اپریل 2014 - 14:09
آسٹریا کے ساتھ ایران کے تعلقات کے فروغ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایران اور آسٹریا کے تعلقات کے فروغ میں کوئی چیز بھی رکاوٹ نہیں ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے آج آسٹریا کے وزیر خارجہ "سبسٹین کورٹز" کے ساتھ ملاقات میں دونوں قوموں اور ملکوں کے روابط کے ماضی کو، باہمی تعاون کی سطح بلند کرنے کے لئے ایک سرمائے سے تعبیر کیا اور ایران و آسٹریا کے درمیان ہمہ جانبہ تعلقات کے فروغ پرتاکیدکی۔ ڈاکٹر روحانی نے ایران اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پائی جانے والی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی یکطرفہ پابندیاں، دونوں ملکوں کے اقتصادی تعاون پر اثرانداز نہیں ہونی چاہیئیں۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ آج ایران کے حالات، ایٹمی مسئلے اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ  مذاکرات کے حوالے سے، ماضی کی نسبت بہت مختلف ہیں۔ صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موجودہ حالات میں بہت سے ممالک، ایران ميں اقتصادی شراکت اور فعالیت کے لئے تبادلۂ خیال کررہے ہيں، کہا کہ آسٹریائی کمپنیوں کے لئے بھی اس سلسلے ميں حالات سازگار ہیں ۔ اس ملاقات میں آسٹریا کے وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات پر اظہار خوشی کرتے ہوئے تہران اور ویانا کے تعلقات کو مثبت قرار دیا اور باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی اور اقتصادی تعاون کے فروغ ميں بہت زیاد دلچسپی پائی جاتی ہے اور آسٹریا کی حکومت، اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تعلقات ميں توسیع کا خیر مقدم کرتی ہے۔

.......

/169

لیبلز