28 اپریل 2014 - 13:31
سینٹرل افریقہ سے مسلمان اپنی جانیں بچا کر بھاگ رہے ہیں

سینٹرل افریقہ کے سینکڑوں مسلمان، مسلح افراد کے حملوں سے بچنے کیلئے دارالحکومت بانگی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ذرائع کے مطابق سینٹرل افریقہ کے دارالحکومت بانگی میں مسلمانوں کے خلاف مسلح عیسائی گروہ کے حملوں کے بعد ابتک تیرہ سو مسلمان حملوں سے بچنے کیلئے بانگی شہر ترک کرچکے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق مسلمانوں کی جانب سے بانگی سے انخلاء کے بعد اینٹی بلاکہا گروہ نے ان مسلمانوں کے مکانات اور ان کےگھروں میں موجود سامان تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سینٹرل افریقہ کے صدر بوزیزہ کی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کے بعد اس ملک میں قومی فسادات شروع ہوگئے ہیں جن میں خاصطور سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جیساکہ کہا جاتا ہے کہ دارالحکومت بانگی سے تمام مسلمان جاچکے ہیں۔ دوسری جانب بانگی کے شمال میں چار سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نانگابوگیلا کے علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پندرہ مقامی رہنما شامل ہیں۔اس حملے میں آزاد ڈاکٹروں کی ٹیم کے تین افراد بھی مارے گئے ہیں۔ آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ نانگابوگیلا میں ایک دوسرے سے ملاقات کررہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ سینٹرل افریقہ میں مسلح گروہ کے حملوں میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان ہلاک و زخمی اور یا بے گھر ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲