اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کوٹلی کے علاقے میں ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کے فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری بار ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نے فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں ہندوستان اور پاکستان نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ سنہ دو ہزار تین کے فائر بندی کے معاہدے پر عمل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲