28 اپریل 2014 - 11:50
کراچی میں مدرسے کے پاس بم دھماکہ، بیس افراد جانبحق اور زخمی

کراچی میں ایک دینی مرکز کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں ایک دینی مرکز کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکہ آج کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد امامیہ طاہریہ میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے یہ بم دھماکہ، ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔ بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کی بناء پر ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲