اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج تہران ميں آسٹریا کے وزیر خارجہ "سبسٹین کورٹز" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں آسٹریا میں مقیم 30 ہزار ایرانی طلباء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک، دونوں ملکوں کی حکومتوں پر منحصر نہیں ہیں بلکہ ایران اور آسٹریا کی قوموں کے درمیان بھی ہمیشہ گہرے روابط قائم رہے ہیں۔ جناب ظریف نے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی تعاون ہمیشہ فعال رہا ہے اورایران کی معیشت ميں آسٹریا کے نجی سیکٹر کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ سبسٹین کورٹز نے بھی اپنے دورۂ تہران پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا کےتعلقات، دونوں ملکوں کی تاریخ اورمالامال ثقافت پر استوار رہے ہیں۔ سبسٹین کورٹز اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لۓ کل رات تہران پہنچے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲