27 اپریل 2014 - 11:54
بجلی گھر کی تعمیر میں تعاون کے لئے ایران اور روس میں اتفاق رائے

اسلامی جمہوریۂ ایران اور روس نے بجلی گھر کی تعمیر میں تعاون کے لئے اتفاق رائے کیا ہے۔

ابنا: ایران کے وزیر بجلی حمید چیت چیان اور روس کے وزیر بجلی الگزنڈر نوواک نے آج تہران میں ہونے والی ملاقات میں بجلی گھر کی تعمیر کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ چیت چیان نے اس ملاقات کے بعد ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ روس ، جمہوریۂ آذربائیجان اور ایران کے بجلی نٹ ورک سے متصل کئے جانے کے مقصد سے عنقریب ہی 500 میگاواٹ کے بجلی گھر کی تعمیرکا کام  شروع کیا جائے گا۔ روس کے وزیر بجلی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کا طویل تجربہ حاصل ہے، کہا کہ بجلی اور پانی کےشعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

.......

/169

لیبلز