27 اپریل 2014 - 11:34
ایران کی بری فوج نے نئے میزائلوں کے تجربے کئے

اسلامی جمہوریۂ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے دو نئے میزائلوں کے تجربے کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے آج فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتکو ميں ان دو جدید میزائلوں کے بارے ميں کہا کہ ان میزائلوں کی ڈیزائننگ اور بناوٹ کا کام ایران کی بری فوج نے کیا ہے کہ جن کے دو نمونوں کا تجربہ کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے میزائل، مار کرنے کی صلاحیت اور کیفیت کے اعتبار سے، نازعات میزائیلوں سے زیادہ طاقتور اور درمیانہ مار کرنے والے میزائل ہیں۔

.......

/169