27 اپریل 2014 - 11:28
ملائیشیاء میں بارک اوباما کے خلاف مظاہرہ

امریکی صدر بارک اوباما کے دورۂ ملائیشیاء کے موقع اس ملک کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: بارک اوباما کے دورۂ ملائیشیاء کے موقع اس ملک کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے دورۂ ملائیشیاء کے دوران یہ مظاہرہ کوالالمپور میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کیا گيا جہاں مظاہرین نے امریکی صدر بارک اوباما اور اسی طرح بحرالکاہل کے علاقے کی اقتصادی و اسٹریٹیجک تنظیم ٹی پی پی اے کے خلاف نعرے لگائے۔امریکی صدر اوباما، جاپان و جنوبی کوریا کے بعد ملائیشیاء پہنچے تھے جہاں سے وہ فلپائن جائیں گے۔بارک اوباما نے آج ملائیشیاء میں ایک مسجد کا بھی معائنہ کیا اور اس ملک کے وزیراعظم نجیب رزاق سے بھی خصوصی ملاقات کی۔واضح رہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران کسی امریکی صدر کا یہ پہلا دورۂ ملائیشیاء ہے۔

 .......

/169