27 اپریل 2014 - 11:24
حتمی جوہری سمجھوتہ تمام پابندیوں کے خاتمے سے مشروط

نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ جنیوا میں حتمی سمجھوتے کا حصول ایران کے خلاف تمام پابندیوں کے خاتمے کے مترادف ہونا چاہیئے۔

ابنا: یورپ و امریکہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے  کہا ہے کہ جنیوا میں حتمی سمجھوتے کا حصول ایران کے خلاف تمام پابندیوں کے خاتمے کے مترادف ہونا چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ مغرب اس بات کی کوشش کررہا ہے کہ حتمی سمجھوتے کے حصول کا عمل نرمی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے مگر ایران نے مذاکرات کے آغاز سے ہی اس کو واضح کردیا ہے کہ تہران کا جوہری کیس معمول پر آنے کے بعد ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کو آئی اے ای اے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے آگے بڑھائے گا اور اس سلسلے میں وہ کوئی پابندی قبول نہیں کریگا۔روانچی نے یہ بھی کہا کہ ایران، تمام ملکوں کے ساتھ روابط کا خواہاں ہے بشرطیکہ یہ روابط، ایک دوسری کے احترام کی بنیاد پر استوار ہوں۔

.......

/169