اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) ثقافتی فنی فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے انعقاد کو ابھی ایک مہینہ باقی ہے کہ اسی بارے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل اور فیسٹیول کے عہدہ داروں نے ایران کے ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے وزیر ’’ْڈاکٹر علی جنتی‘‘ سے ملاقات کی۔
آیت اللہ اختری نے اس ملاقات میں اہل بیت(ع) ثقافتی فنی فیسٹیول کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد کہا کہ یہ فیسٹیول پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں ہونے والی گستاخیوں کے جواب میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ان گستاخیوں کا جواب دینے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ثقافتی اور فنی میدان میں ویڈیو کلیپس، ویب سائٹوں اور کتابوں کے ذریعے دنیا میں پیغمبر اکرم(ص) کی حقیقی شخصیت کو پہچنوایا جائے۔
اہل عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پیغمبر اعظم (ص) انعامی مقابلہ اسلام کو پہچنوانے کی راہ میں ایک اہم قدم ہو گا اور ہر سال عید مبعث کے دن مختلف عناوین کے تحت فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔
ایران کے ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے وزیر ’’ْڈاکٹر علی جنتی‘‘ نے اس ملاقات میں اس کام کو سراہتے ہوئے اہل بیت عالمی اسملی کے عہدہ داروں کی قدر دانی کی اور فیسٹیول کے انعقاد میں بھرپور حمایت کرنے کا وعدہ کیا۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲