اہل بیت(ع) ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث لقمۂ اجل بننے والے افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 3 دنوں سے جاری بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے کافی تباہی مچادی ہے۔ان ذرائع کے مطابق صوبے جوزجان میں 55 ، صوبے فاریاب میں 33 اور بادغیس اور سرائے پل نامی صوبوں میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ صوبے فاریاب میں 80 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق چاروں صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲