اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے لوڑہ منڈی میں زمین کے تنازعے پر پپلی اور مداخیل قبائل میں تین روز سے جاری جھڑپوں میں دونوں گروہوں کی جانب ایک دوسرے کے خلاف استعمال کئے جانے والے مختلف قسم کے ہتھیار وں کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں بم دھماکے کے بعد پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ ٹارگٹڈ آپریشن، کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں کیا۔حراست میں لئے گئے افراد کو پوچھ گچھ کے لئے فریئر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲