24 اپریل 2014 - 18:53
علمائے کرام کی ہر قسم کی توہین کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں: شیخ علی سلمان

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے ملک کے باشندوں اور علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی تشدد پسندانہ پالیسیوں کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اللؤلؤ ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ شیخ "علی سلمان" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت رعب و وحشت کے ساتھ بحرین کے انقلابی باشندوں کے حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی، کیونکہ بحرین کے عوام پر امن مظاہروں کے انعقاد کے ذریعے، اپنے قانونی حقوق پر تاکید کررہے ہیں۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ "علی سلمان" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عوام ہمیشہ، انقلاب کے اھداف تک پہنچنے کے لئے، روحانیت اور علماء کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہیں کہا کہ بحرین کے علماۓ کرام ملک کے عوام کے نزدیک بڑے مقام و منزلت کے حامل ہیں اور آل خلیفہ حکومت کی جانب سے علماۓ کرام کی ہر قسم کی توہین کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔شیخ "علی سلمان" نے بحرین کے معروف عالم دین "حسین النجاتی" کے خلاف آل خلیفہ کے اقدامات کی شدید میں مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲