24 اپریل 2014 - 18:44
یوکرین کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کا آغاز

یوکرین کی سیکیورٹی ایجینسی نے ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ملک کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کے آغاز کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سیکیورٹی ایجینسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کے آغاز کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس کاروائی میں یوکرین کی وزارت داخلہ اور ملک کے دیگر سیکیورٹی اداروں کے یونٹس حصہ لیں گے۔ یہ ایسے موقع پر ہے کہ یوکرین کی وزارت دفاع نے ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کے آغاز کے حوالے سے کسی بھی قسم کے اظہار خیال سے اجتناب کیا ہے۔ یوکرین کی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتے ایسٹر کے تہوار اور ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لئے جنیوا کے حالیہ سمجھوتے پر عمل درآمد کے لئے، یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کے پروگرام کو مؤخر کردیا تھا۔ یوکرین کےعبوری صدر نے چند دن قبل مشرقی اور جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کے آغاز کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲