ابنا: ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کامیاب ہوتے ہی خلیج فارس اور مشرق وسطی کے حالات تبدیل ہوجائیں گے۔رابرٹ ہانٹر نے، جو جیمی کارٹر کے دور صدارت میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے رکن بھی رہے ہیں، کہا ہے کہ رونما ہونے والی یہ تبدیلیاں ایران کے مخالفین کیلئے حیرت انگیز ہوں گی جن میں اسرائیل بھی شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی منڈیوں میں پہنچنے کیلئے مغربی کمپنیوں کے درمیان سخت رقابت پائی جاتی ہے اور سب صرف ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کی بنیاد پر ایک جامع جوہری سمجھوتہ طے پانے کا انتظار کررہی ہیں۔
.......
/169