ابنا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈویاریک نے ،اقوام متحدہ میں ایران کے نئے نمائندے حمید ابوطالبی کے لئے ویزا جاری نہ کرنے کو تاریخ ميں انفرادی حیثیت کا حامل اقدام قراردیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ جہاں تک ان کے علم میں ہے ، کبھی ایسا نہيں ہوا کہ اقوام متحدہ میں کسی بھی ملک کے مستقل مندوب کے لئے ویزاجاری نہ کیا گيا ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اپنے مدنظر افراد کو اقوام متحدہ میں بطور نمائندہ معین کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔
واضح رہے کہ حمید ابوطالبی پر اس بنا پر امریکی کانگریس کی جانب سے امریکہ میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ، نومبر انیس سواناسی میں ، جاسوسی کے اڈے میں تبدیل ہونے والے امریکی سفارتخانے کو، کنٹرول میں لینے والوں میں شامل تھے۔
.......
/169