ابنا: ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے رشین ٹیلیویژن چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد بڑھائے جانے کے بارے میں مذاکرات کو تعطل سے باہر نکالنے کیلئے وسیع اور بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس وقت پندرہ رکن ممالک ہیں جن میں سے پانچ یعنی امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ اور چین مستقل، اور باقی دس غیر مستقل رکن ممالک ہیں جوتبدیل ہوتے رہتے ہیں اور سلامتی کونسل میں رکن ممالک کی تعداد بڑھائے جانے کی صورت میں جاپان، جرمنی اور ہندوستان نامزد امیدوار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دنیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں افرادی قوت کے لحاظ سے ہندوستان کا شمار تیسرے بڑے ملک کی حیثیت سے ہوتا ہے۔
.......
/169