22 اپریل 2014 - 14:12
امریکی، اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ امریکی، گزشتہ پانچ سالوں سےہمارے خلاف برسرپیکارہیں اوروہ جہاں پربھی گئےہیں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے نام کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا وہ متوجہ ہوگئےہیں کہ ہمارا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

ابنا: حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبرناطق نوری نے۲۰اپریل بروزاتوار کی رات کو قم کے مرکزفقہی ائمہ اطہار(ع) میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا اورامام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی میلاد باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہ پروگرام میں پانچ پلس ون کےساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان مذاکرات میں امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کےدرپے نہیں ہیں کہ جوایک قابل توجہ موضوع ہے۔
انہوں نے قائدانقلاب اسلامی کی راہنمایوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے انتہائی ہوشیاری اوربصیرت سے ان مسائل کا سامنا کیا ہے اورہمیں نعمت ولایت عطا کی گئی ہے اورہم ان کی پیروی کرتے رہیں گے۔
حجۃ الاسلام ناطق نوری نے امام خمینی کے بعد قائدا نقلاب اسلامی کے رہبربننے کے حوالے سے حاج احمد آقا سے ایک قصہ نقل کرتےہوئے کہا ہے کہ حاج احمد آقا کہتے تھےکہ جب آیت اللہ خامنہ ای شمالی کوریا کے سفرپرتھے توٹی وی پرآپ کودکھا یا جارہا تھا اورمیں نے امام خمینی کی خدمت میں عرض کیا کہ آقائے خامنہ ای صدارت کےلیے موزوں ہیں لیکن امام نے فرمایا:آقای خامنہ ای رہبری اورقیاد ت کےلیے بھی مناسب ہیں اورامام کے اس جملے کومشعل راہ قراردیتے ہوئے خبرگان کونسل نے انہیں رہبری کےلیے منتخب کرلیا۔
انہوں نے بین الاقوامی سطح پراسلامی نظام کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت عربی ممالک کے مسلمانو ں نے آمروں کےخلاف اٹھ کھڑے ہوکراسلامی بیداری کی بنیاد رکھ دی ہے کہ جس کا سرچشمہ اسلامی انقلاب ایرا ن ہے۔

.......

/169