22 اپریل 2014 - 08:02
ایران و روس کے درمیان جاری تعاون، جواد ظریف کا بیان

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انھوں نے پیر کی رات ماسکو میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام، مشرق وسطی کی تبدیلیاں اور شام کی صورت حال ایسے مسائل ہیں کہ جن کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے کیسپین سی کے حوالے سے بھی کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں تشیکل پانے والے اجلاسو ں کے ذریعے کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے عوام کیلئے صورت حال، ماضی کی نسبت کافی بہتر ہوگي۔ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، کیسپین سی کے پانچ ساحلی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل رات ماسکو پہنچے ہیں۔اس اجلاس میں کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے صدور کے اجلاس کا ایجنڈا تیار کیا جائے گا جو ستمبر میں روس کے شہر آستارا خان میں تشکیل پائے گا۔

.......

/169