20 اپریل 2014 - 10:46
خود اعتمادی اور خود کفیل ہونا، ایرانی فوج کی ممتاز خصوصیات

اسلامی جمہوریۂ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ خود اعتمادی اور خود کفیل ہونا، ایرانی فوج کی اہم خصوصیت شمار ہوتی ہے۔

ابنا: بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے آج تہران سے شائع ہونے والے اخبار 'ایران' کے ایک کالم میں لکھا ہے کہ جارح اور توسیع پسند دشمنوں کے مقابلے میں دفاع اور داخلی قوت و اقتدار کے استحکام کا افق، روشن اور واضح ہے ۔ اس مضمون میں مزید کہا گيا ہے کہ ایران کی قوم اور ملک، اسلامی جمہوریۂ ایران کی فوج کے مضبوط حصار اور سائے میں امن و سلامتی کا احساس کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایران کی فوج کے جملہ معیارات میں سے اس کا متدین اور عوامی ہونا ہے جو ملت ایران اور دیگر مسلم قوموں کے نقطۂ نگاہ سے فخر و مباہات اور سربلندی کا باعث ہے۔ ان کے بقول سکے کا دوسرا رخ، ایران کی فوج سے دشمن کا بغض وکینہ ہے۔ مسعود جزائری مزید لکھتے ہیں کہ ایران، دشمنوں منجملہ سرمایہ دارانہ نظام اور عالمی صہیونزم کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ایران ميں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے ہر سال 18 اپریل کو پورے ایران میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

.......

/169