19 اپریل 2014 - 20:53
قانا پر صہیونی جارحیت اور عالم اسلام کی خاموشی پر حیرانگی

غاصب صہیونی حکومت نے گیارہ اپریل 1996 کولبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے بری، بحری اور ہوائی حملے شروع کیے تھےا۔ دریں اثنا غاصب صہیونی حکومت نے 18 اپریل 1996 کو لبنان میں قانا کےعلاقے کو اپنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ غاصب صہیونی حکومت نے گیارہ اپریل  1996  کولبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے  بری، بحری اور ہوائی  حملے شروع کیے تھے۔یہ آپریشن سولہ روز تک جاری رہا۔ دریں اثنا غاصب صہیونی حکومت نے 18 اپریل 1996 کو  لبنان میں قانا کےعلاقے کو اپنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے قانا میں واقع اقوام متحدہ کے ایک  فوجی مرکز کو بھاری جنگی ہتھیاروں سے وحشانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اس علاقے کے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچّے شامل تھے۔ قانا پر صہیونی حکومت کے تشدد آمیز اقدام میں 106افراد جاں بحق اور 300سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔  لبنان پر سولہ روزکی جارحیت کے بعد غاصب صہیونی حکومت جنگ بندی کے طے پانے والے منصوبے کے باعث جنگ روکنے مجبور ہوگئی۔لبنان پر اپنے وحشیانہ حملوں کے باوجود صہیونی حکومت لبنان میں اپنے ناجائز اہداف کے حصول میں ناکام رہی اور قانا کے المیے نے اقوام عالم کےسامنے غاصب صہیونی حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔حقیقت یہ ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کی بنیاد جارحیت،غاصبانہ قبضے،توسیع پسندی اور فتنہ اندازی کے منصوبوں پر استوار رہی ہے۔ قانا کا المیہ، صہیونی حکومت کی جانب سے  بین الاقوامی قرادادوں اور قوانین کی عدم رعایت کا ایک اور واضح ثبوت تھا۔علاوہ ازیں یہ المیہ لبنان کے لئے سبق آموز ہے ۔ لبنان کو اس واقعے سے درس لیتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت  کی سازشوں اور جارحیتوں کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لئے تحریک مزاحمت کو ہمیشہ برقرار رکھنا   چاہیے۔ لبنان  میں  اقوام متحدہ کے دفتر کو غاصب صہیونی حکومت کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا جانا اس امر کا عکاس ہے کہ یہ غاصب حکومت اپنی توسیع اور تشدد پسندانہ پالیسیاں آگے بڑھانے میں کسی قسم کی حد وحدود کی قائل نہیں ہے  اور بلا شبہ امریکہ کی بے دریغ حمایتوں نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے میں صہیونی حکومت کو مزید گستاخ بنادیا ہے۔قانا میں غاصب صہیونی حکومت کے ذریعے لبنانی عوام کے قتل عام پر، شدید  بین الاقوامی رد عمل سامنے آیا۔ اقوام متحدہ نے بھی قانا پر غاصب صہیونی حکومت کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس غاصب حکومت سے  تاوان اداکرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن امریکہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر کی جانے والی حمایتوں کے باعث صہیونی حکومت، تاوان ادا کرنے سےاب تک انکار کرتی رہی ہے۔امریکی حکام نے قانا کے المیے کے بعد  اپنی کوششوں کے ذریعے بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کو صہیونی حکومت کے خلاف ہر قسم کا ایکشن لینے سے بھی روک دیا ۔ یہی نہیں بلکہ امریکی حکام کی جانب سے صہیونی حکومت کی ہمہ گیر حمایتوں کے باعث، قانا پر صہیونی حکومت کے حملے کے ایک اہم عامل شیمون پریز کو امن کے نوبل انعام سے بھی نوازاگیا۔ بہر صورت امریکہ کی جانب سے  بے دریغ حمایت نے غاصب صہیونی حکومت کو تشدد پسندانہ کاروائیاں جاری رکھنے میں مزید گستاخ بنادیا ہے۔سن دوہزار چھ میں امریکہ کے گرین سگنل پر لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی تینتیس روزہ جنگ بھی اسی حقیقت کی تصدیق کرتی ہے۔ لہذا اس غاصب حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری اور اس غاصب حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت واستقامت کا جاری رہنا ضروری ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲