19 اپریل 2014 - 12:44
یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 18 افراد ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے وسطی صوبے البیضا میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، مقامی حکام کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں 18 افراد سوار تھے جن  کا تعلق القاعدہ سے تھا۔واضح رہے کہ امریکہ القاعدہ کے بعض دہشت گردوں کے خلاف  پاکستان اور افغنستان کے علاوہ یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملے کرتا رہتا ہے۔

.......

/169