17 اپریل 2014 - 14:18
آیت الله جعفر سبحانی: آثار اسلامی کی حفاظت ائندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے

آیت الله جعفر سبحانی نے اسلامی اثار کے حفاظت کی تاکید کی اور کہا: اسلامی اثار کی نابودی ، اسلامی مستقبل کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے ۔

مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے درس خارج اصول کے دوران جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، اسلامی اثار کے حفاظت کی تاکید کی اور کہا: اسلامی اثار کی نابودی ، اسلامی مستقبل کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی آثار ائندہ نسلوں کے لئے سند کی صورت رکھتے ہیں کہا: ان آثار کا ختم ہونا آئندہ نسلوں میں شک و تردید ایجاد کر سکتا ہے ۔

آیت الله جعفر سبحانی نے قبر پیامبر(ص)،‌ ائمہ اطهار(ع)‌ اور صحابہ کرام(رہ) کی حفاظت لازمی جانا اور کہا: ان آثارکی بہ نسبت بے توجہی اور عدم حفاظت ممکن ہے ائندہ جوانوں کے ذھن میں یہ شبھہ پیدا کرے کہ اصلا کوئی پیغمبر ہی نہیں آیا تھا اور اسلام لانے والے افراد خدا کے بھیجے ہوئے نہیں تھے ۔

.....

/169

 

حضرت آیت‌ الله سبحانی نے مرحوم شیخ حسن لاهیجی کی قبر کی ناگفتہ بہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر قم کے حکمراں اس قبر کو کہیں اور منتقل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مراجع تقلید کے نظریہ کو معلوم کریں کہ مراجع موافق ہیں یا نہیں ۔

 

مرکز امام صادق(ع) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج مغرب کے عیسائی جوان، ماضی کے اپنے مذھبی آثار سے لاعلم ہیں کہا: اگر ہم مشکلات سے روبرو نہیں ہونا چاھتے تو اسلامی آثار کو آئندہ نسلوں کے باقی رکھیں ۔

لیبلز