ابنا: حکومت شام نے اعلان کیا ہے کہ سرحد پر جن گاڑیوں پر اردن نے حملہ کیا ہے ان سے شام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شام کے سرکاری ٹیلیویژن چینل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اردن کے جنگی طیاروں نے کل بدھ کے روز سرحدی علاقوں میں بکتربند گاڑیوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے اور یہ بکتربند گاڑیاں شامی فوج سے متلق نہیں رہی ہیں۔
شام کے اس ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج کی کوئی گاڑی، اردن کی سرحدوں کی طرف نہیں بڑھی ہے اور اردن کے جنگی طیاروں نے جن گاڑیوں پر حملہ کیا ہے وہ شامی فوج کی نہیں رہی ہیں۔واضح رہے کہ شام اور اردن کے درمیان تقریبا تین سو ستّر کلو میٹر طویل سرحدیں پائی جاتی ہیں جہاں حالیہ کچھ مہینوں کے دوران مسلح عناصر، بھرپور طور پر سرگرم عمل رہے ہیں اور ان سرحدوں کو مسلح دہشتگردوں کو شام منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
.......
/169