16 اپریل 2014 - 10:36
افغانستان، نائب وزیر کا اغوا، ڈرون حملوں میں تین ہلاک

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے سماجی بہبود کے نائب وزیر احمد شاہ وحید کو کابل میں اغوا کر لیا گیا ہے۔

ابنا: حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے سماجی بہبود کے نائب وزیر احمد شاہ وحید کو کابل میں اغوا کر لیا گیا ہے یہ واقعہ شمال مغربی کابل کے خیر خانہ ضلع میں پیش آیا ہے وہاں ایک مقامی عینی شاہد بتایا کہ چار سے پانچ لوگوں نے احمد شاہ وحید کی گاڑی کو گھیرے میں لیکر اس پر فائرنگ کی اور ان کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا اس کے بعد انہوں نے نائب وزیر کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

کابل میں وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ چار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ دفتر جا رہے تھے اور فائرنگ کے بعد احمد وحید کو اغوا کر کے لے گئے۔ اس حملے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

.......

/169

لیبلز