15 اپریل 2014 - 17:00
دمشق میں بچوں کے دو اسکولوں پر دھشتگردانہ حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں بچوں کے دو اسکولوں پر دھشتگردوں کے مارٹر گولے کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر صحت "سعد نایف" نے آج کہا ہے کہ دھشتگردوں کے اس حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کو دمشق کے مختلف اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے، اور زخمی بچوں کو طبّی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ شام کے وزیر صحت نے مزید کہا کہ بچوں کے اسکولوں پر دھشتگردوں کے وحشیانہ حملے ایسی صورت حال میں کیئے گیئے ہیں کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے خلاف شام کی فوج کا آپریشن جاری ہے اور شام کے کئی شہروں کو دھشتگردوں سے خالی کروالیا گيا ہے۔ شام کے وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے کو اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے اور شام کی فوج کا دھشتگردوں کے خلاف آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲