15 اپریل 2014 - 03:29
نائیجیریا میں شدت پسند باغیوں کے حملے، ۶۸ افراد ہلاک

نائیجیریا کی شورش زدہ شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند باغیوں کے حملوں میں 68 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کیمرون کی سرحد کے قریب واقع چند دیہاتوں پر باغیوں نے صبح سویرے حملہ کیا، حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کئے گئے اور گھروں کو آگ لگائی گئی جس کے نتیجے میں 68 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے بوکوحرام نامی باغی دہشتگردگروپ کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی2013 سے نائیجیریا کی فوج نے بوکوحرام گروہ کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کررکھا ہے اور یہ امر اس بات کا باعث بنا ہے کہ اس گروہ کے افراد نائیجیریا کے ہمسایہ ملکوں میں فرار کرگئے ہیں اور اس گروہ کے بعض عناصر نائیجیریا میں ہی خفیہ طور پر کاروائیاں کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲