ابنا: حزب الله لبنان کی شرعی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یزبک نے مشرقی لبنان کے علاقہ شهر بعلبک کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا: اسلامی جمھوریہ ایران عظمت و قدرت کے بل بوتہ پر دنیا کی ایٹمی طاقت میں بدل چکا ہے ۔
شیخ یزبک نے مزید کہا: ایرانی قوم نے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی رھبری کے زیر سایہ عظمت و قدرت کے یہ پہاڑ فتح کئے ہیں اور آج بھی اس حفاظت کرنے کی طاقت رکھتی ہے ۔
عرب و عالم اسلام نظریات شهید صدر کے نیازمند
انہوں ںے عرب اور عالم اسلام کو شهید آیت الله «سید محمد باقر صدر» کے افکار کا نیازمند جانا اور کہا: دشمنوں نے انہیں ان کے افکار کی بناء پر شھید کردیا ۔
حزب الله لبنان کے سرکردہ رکن نے اسلامی اتحاد اور قبائلی اختلافات سے دوری شهید آیت الله سید محمد باقر صدر کے افکار خاصہ جانا اور کہا: شهید آیت الله سید محمد باقر صدر کی تاکید تھی کہ امام خمینی (ره) پر مِٹو جیسا کہ وہ اسلام پر مِٹے ہیں ، نیز آپ پیروزی پر یقین اور ظهور حضرت مهدی(عج) کو بہت نزدیک جانتے تھے ۔
انہوں نے دنیا کی قوموں اور عرب و اسلامی حکومتوں کو فلسطین کے مقابل ذمہ دار بتاتے ہوئے کہا: دنیا اور مسلمان، صھیونیوں کی جنایتوں کے مد مقابل اٹھ کھڑے ہوں نیز ھرگز موقع نہ دیں کہ صھیونیت مزید مکانات تعمیر کر کے فلسطینیوں کو جلا وطن کردے ۔
شیخ یزبک نے کہا: ہمارے تمام اسلحہ صھیونیوں کے سمت رہیں اور عرب ممالک میں ہونے والے قتل عام کو لگام دی جائے کیوں کہ اس سے فقط اسرائیل کو فائدہ پہونچتا ہے ۔
.......
/169