13 اپریل 2014 - 14:17
صالحی: ایٹمی توانائی کے حصول کے لئے حکومت کو عوامی حمایت حاصل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبرصالحی نے کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی کے حصول کے لئے ملت ایران نے حکومت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے نیشنل ٹی وی پر انٹرویو میں کہا کہ مغرب کو معلوم ہےکہ ایران ایٹم بم کے درپے نہیں ہے لہذا اس وجہ سے ایران پر دباؤ ڈال رہا ہےکہ ایران دیگر قوموں کے لئے نمونہ عمل نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں مد مقابل نے اراک ہیوی واٹر پلانٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیاتھا لیکن مشترکہ اقدامات کے پروگرام میں اراک ہیوی واٹر پلانٹ کے بارے میں مکمل طرح سے ابہامات اور سوالات کو واضح کردیا گیا جو مغربی ملکوں کے تعجب کا موجب بنا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون میں تہران کو کوئي مشکل درپیش نہیں ہے اور تہران نے ایجنسی کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے میں بیان کئے گئے اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا اور ایران کے ایٹمی پروگرام بھرپور طرح سے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ساٹھ فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کی توانائي رکھتا ہے۔

.......

/169