ابنا: مصر کی عدالت نے مصری حکومت، عوام اور فوج کے خلاف محمد البرادعی کے اظہارات کے پیش نظر ان کی مصری شہریت ختم کرنے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد البرادعی نے حال ہی میں مصری عوام کو نفسیاتی بیمار اور نادان قراردیا تھا اور مصری فوج اور سیاستدانوں کے خلاف بھی سخت اور شدید بیانات کا اظہار کیا تھا۔
مصری وکیل سمیر صبری نے محمد البرادعی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا مصری عوام اور فوج کی توہین کرنے کے بعد محمد البرادعی مصری شہریت کے حقدار ہیں یا نہیں؟
.......
/169