13 اپریل 2014 - 12:31
امریکہ ویزہ دے یا نہ دے، سفیر تبدیل نہیں کریں گے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے لیے اس کے مندوب کو ویزہ نہ دینے کے فیصلے کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے نیویارک میں اپنے نمائندے کے لیے متبادل نام تجویز نہیں کرے گا۔

ابنا: ایران کے ایک سینئیر اہلکار نے کہا ہے کہہ وہ اس ’معاملے کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کے قانونی ذرائع استعمال کریں گے۔

اس ہفتے کے آغاز میں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کانگریس کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔

جواد ظریف نے قرارداد کے حامی افراد کو بنیاد پرستوں کا ایک گروہ قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے ایران کی پالیسیوں پر اثر نہیں پڑے گا۔

ابھی تک اس مسودے پر صدر اوباما نے دستخط نہیں کیے ہیں مگر کانگریس کے اس اقدام کے نتیجے میں ابوطالبی کو ویزے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے امریکی پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے حمید ابو طالبی کے امریکہ میں داخل ہونے کے خلاف ووٹ دے کر قرارداد صدر اوباما کو توثیق کے لیے بھجوائی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے جمعے کو کہا کہ امریکہ نے اقوامِ متحدہ اور ایران کو بتا دیا ہے کہ حمید ابو طالبی کو ویزہ جاری نہیں کیا جائےگا۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ حمید ابو طالبی اس کے سیینئیر ترین سفارت کاروں میں سے ایک ہیں اور اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر کے طور پر ان کا نام واپس نہیں لیا جائے گا۔

اس سے قبل حمید ابوطالبی بیلجیئم، یورپی یونین، اٹلی اور آسٹریلیا میں ایرانی سفیر رہ چکے ہیں۔

.......

/169